ایک نیوز نیوز:اگر آپ نے صحت مند رہنا ہے تو ادویات سے زیادہ آپ کو اپنے طرز زندگی پر توجہ دینا ہوگی ۔
جہاں اچھی خوراک اور ورزش صحت مند زندگی کیلئے ضروری تصور کی جاتی ہے وہیں خوش رہنا بھی آپ کی زندگی کو کافی حد تک صحت مند رکھ سکتا ہے ۔لبوں پرمسکراہٹ سجانا نہ صرف شخصیت کومتاثر کن بلکہ یہ آپ کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں ہنسنے کو بہترین دوا کہا جاتا ہے۔ تاہم اس سے سستی دوا کوپیسے دے کر بھی نہیں خریدی جاسکتی ۔ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ بہت زیادہ ہنستے ہیں تو امکان ہے کہ آپ کی صحت بہتربنانے کیلئے یہ معاون ثابت ہوگا۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ہنستے ہیں ان میں دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں ۔ایک تحقیق کے مطابق ہنسنا سرطان جیسے مرض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ کینسر ٹریٹمنٹ آف امریکہ میں قوت مدافعت کو بڑھانے، درد کو دور کرنے اور کینسر کے مریضوں کے موڈ کو بہتر بنانے کے لیے لافٹر تھراپی کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ہنسنے والے افراد میںتناؤ سے پیدا ہونیوالی بیماریوں کے امکانات بہت کم ہوجاتے ہیں ۔
ایک تحقیق کے مطابق انڈورفین جسم میں قدرتی طور پر درد دور کرنے والا ہارمون ہے۔ جب بھی آپ ہنستے ہیں تو آپ کا جسم اس کیمیکل کوپیدا یا اس کا خراج کرنے لگتاہے اس طرح آپ کودرد میں کمی محسوس ہونے لگتی ہے۔

کیپشن: By adopting which one habit you can avoid many diseases??