ڈومیسٹک کرکٹرز کے میچ فیس اور ماہانہ وظیفے کی رقم میں اضافہ

Sep 24, 2022 | 22:28 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس اور ماہوار وظیفے کی رقم میں اضافہ کردیا۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق نئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ماہوار وظیفے کی رقم میں اضافے کا اعلان بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔نیا ڈومیسٹک کنٹریکٹ ستمبر 2022 سے اگست 2023 تک لاگو ہوگا۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق قائداعظم ٹرافی کھیلنے والے کھلاڑیوں کی میچ فیس 60 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کردی گئی ، پاکستان کپ اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس کو بڑھا کر بالترتیب 40 ہزار اور 60 ہزار روپے کردیا گیا ۔


ڈومیسٹک ٹیموں میں شامل نان پلیئنگ ممبرز کی ریڈ بال کی میچ فیس 16 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح وائٹ بال کرکٹ کے میچز میں شریک ڈومیسٹک ٹیموں کے نان پلیئنگ ممبرز کی میچ فیس 4 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

نان فرسٹ کلاس فور ڈے کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کی میچ فیس 25 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کردی ہے۔ وائٹ بال کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج اور کرکٹ ایسوی ایشنز ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس 15 سے بڑھا کر 25 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
ریڈ اور وائٹ بال کھیلنے والے نان پلیئنگ ممبرز کو اب بالترتیب 10 اور 15 ہزار روپے ملیں گے لہٰذا اب ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹیگری میں شامل کھلاڑی کو مجموعی طور پر 61 لاکھ اور ڈی کیٹیگری میں شامل کھلاڑی کو 43 لاکھ روپے کا معاوضہ ملے گا۔اس میں نئی میچ فیس اور ماہوار وظیفے کی رقم میں کیا گیا اضافہ شامل ہے جبکہ اس رقم میں پی سی بی کے کسی بھی ایونٹ کی انعامی رقم شامل نہیں۔

مزیدخبریں