ایک نیوز نیوز:ناظم جوکھیو قتل کیس میں دونوں فریقوں میں صلح ہوگئی۔ناظم جوکھیو کے ورثا نے صلح نامہ عدالت میں جمع کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو کے ورثا نے عدالت میں حلف نامہ جمع کراتے ہوئے کہا کہ ہماری ملزموں کے ساتھ صلح ہو چکی ہے اور کیس ختم کرنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔عدالت نے کہا کہ ناظم جوکھیو کے قانونی ورثا سے متعلق نادرا اور مختیار کار سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں جس پر ناظم جوکھیو کی والدہ، بیوہ اور بچوں کی جانب سے حلف نامہ جمع کرایا گیا۔عدالت نے قانونی ورثا سے متعلق اخبار میں اشتہار شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں اور ملزمان پر آج فرد جرم عائد ہونی تھی۔27 سالہ ناظم جوکھیو کو 3 نومبر 2021 کو کراچی کے ضلع ملیر میں جام اویس کے فارم ہاؤس میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔