پشاور: نیب نے بی آرٹی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا

Sep 24, 2022 | 19:53 PM

ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا حکومت کیلئے قومی احتساب بیورو ( نیب) نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ کے پی حکومت کے میگا پراجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آرٹی) پشاور میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب پشاور نے کے پی حکومت سے بی آر ٹی پشاور منصوبے کا ریکارڈ مانگا ہے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی کو نیب نے خط لکھ کر بھی بی آر ٹی کا ریکارڈ مانگا ہے۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کی فزیبلٹی، ڈونر اجنسیز، کنسلٹنٹس کے انتخاب اور ادائیگیوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے منصوبے کی لون، پراجیکٹ ایگریمنٹ اور بین الاقوامی اداروں سے کیے گئے معاہدوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے بی آر ٹی کے لیے حاصل کردہ رقم کی تفصیلات فراہم کی جائیں، اس حوالے کی گئی ادائیگیوں کے انٹیرم پیمنٹ سرٹیفکیٹ کا بھی ریکارڈ مانگا گیا ہے۔ منصوبے کی 2013 سے 2022 تک ابتدائی اور حتمی رپورٹ فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں