ایک نیوز نیوز:پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں کے پیغام کے ساتھ جلوہ گر ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق مومنہ مستحسن بطور ایکول ایمبیسڈر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر اسپاٹیفائی کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔اس موقع پرمومنہ مستحسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کی توجہ موسمیاتی تبدیلی کی جانب مبذول کروائی جائے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا میں مشکلات پیدا ہورہے ہیں۔ مومنہ مستحسن نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کی نشاندہی کی ۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان متاثر ہے، کل آپ کا ملک بھی متاثر ہوسکتا ہے۔
پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے،اصل وجہ ہمارا جغرافیہ ہے جس کی وجہ سے ہم موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہوئے ،عالمی برادری کو چاہئے کہ کاربن کے اخراچ میں کمی لائی جائے۔ موسمیاتی ایمرجنسی سے متاثرہ تمام افراد کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔