قوس قزح کا برطانوی ٹیم کو ویلکم

قوس قزح کا برطانوی ٹیم کو ویلکم

ایک نیوز نیوز:  صبح سے جاری رم جھم سے لاہور کا موسم خوشگوارہوگیا ۔  جیسا کہ بارش کے بعد  ایسا ہوتا ہے قدرت کا حسین نظارہ قوس قزح   قذافی سٹیڈیم پرنمودار ہوا تو شہری    بہت محظوظ ہوئے۔

  کرکٹ کے شائقین نے تو اسےبرطانیہ کی کرکٹ ٹیم کی 17 سال بعد پاکستان میں آمد سے جوڑ دیا اور کہا کہ قوس قزح بھی انگلینڈ ٹیم کوپاکستان آنے پر خوش آمدید کہہ رہی ہے۔

کرکٹ میچز شیڈول کے مطابق برطانوی ٹیم 28 ستمبر کو اپنا  پانچواں میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گی۔  

اس سے قبل برطانوی ٹیم 2005 میں تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچی تھی اور اس وقت پاکستان میں آنے والے زلزلے کی تباہ کاریوں کے زخم تازہ تھے۔ 

اتفاقیہ طور پر اب بھی پاکستان میں بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے اور تین کروڑ سے زائد افراد مصیبت میں پھنسے ہوئے ہیں۔