عائشہ عمر نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا 

عائشہ عمر نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا 
کیپشن: Ayesha Umar released her new song ‘Tere Ishq Mein’

ایک نیوز نیوز: اداکارہ و گلوکارہ عائشہ عمر نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرکے مداحوں کوتیرے عشق میں کی ریلیز کے حوالے سے آگاہ کیا ۔اس سے قبل یہ گانا کئی گلوکار گا چکے ہیںمگر عائشہ عمر نے اسے اپنے منفرد انداز میں پیش کیا، تیرے عشق میں، گانا سب سے پہلے علن فقیر اور محمد علی شہکی نے پیش کیاتھا۔


عائشہ عمر گلوکاری کے علاوہ متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں،ان میں بلبل، ڈولی کی آئے گی بارات، میری ذات زرا بے نشان، زندگی گلزار ہے سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں۔