ایک نیوز نیوز: ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز اور ان کی مقتولہ بہو کے درمیان لڑا ئی کی اصل وجہ سامنے آگئی ۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ایازامیر کے بیٹے شاہنواز کی اپنی اہلیہ کیساتھ کئی روز سے لڑائی چل رہی تھی۔ ملزم شاہنواز اپنی بیوی سارہ سے حیلے بہانوں سے پیسے منگواتا تھا۔ مقتولہ سارہ نے اپنے لیے گاڑی خریدی ، ملزم نے دھوکے سےاسے اپنے نام کرالیاجس پر دونوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔مقتولہ نے شاہنواز کو دیئے گئے پیسے واپس مانگے اور گاڑی بھی اپنے نام کرانے کو کہا جس پر ملزم طیش میں آگیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ سارہ نے کینیڈا میں مقیم اپنے والدین کو بھی شادی سے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا ۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاؤس میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو سر پر لوہے کی راڈ مار کر قتل کردیا تھا۔بعد ازاں ملزم شاہ نواز نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی اہلیہ کو شک کی بنا پر قتل کیا ۔ملزم شاہنواز نے قتل سے پہلے بیوی کے ساتھ لڑائی کی اور اس کو زد و کوب کیا ۔ پولیس کے مطابق جب پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم جائے وقوعہ کو دھو رہا تھا۔ پولیس نے اسے موقع پر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور قریبی تھانے منتقل کر دیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔