ایک نیوز نیوز: والدہ کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر نوعمر کینیڈین اداکار ریان گرانتھم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں 24 سالہ ریان گرانتھم نے اپنی والدہ باربرا وائٹ کے سرپرتین گولیاں مار کر اس وقت قتل کردیا جب وہ اپنے گھر میں پیانو بجا رہی تھیں۔
گولیاں مارنے کے بعد اس نے اپنے گوپرو کیمرے سے سارا منظر فلم بند بھی کیا اس کی والدہ اس وقت زندہ تھیں۔
وینکوور میں برٹش کولمبیا کی سپریم کورٹ میں ریان گرانتھم فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد اس نے سیکنڈ ڈگری کے قتل کا اعتراف کیا۔
استغاثہ کا کہنا تھا کہ اس نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو قتل کرنے کی سازش بھی کی تھی۔
قتل کے بعد گھنٹوں بیئر اور چرس پینے کے بعد، اس نے تین بندوقوں، گولہ بارود اور 12 مولوٹوف کاک ٹیلوں کو اپنی کار میں لوڈ کیا، وزیراعظم ٹروڈو کی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوگیا تاہم رستے ہی سے مڑ کر وینکوور پولیس اسٹیشن پہنچا اور اپنی ماں کے قتل کا اعتراف کرلیا۔
View this post on Instagram