ایڈ شیرن اور پوکیمون کا مل کر کام کرنے کا اعلان

Sep 24, 2022 | 16:13 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: انگلش گلوکار ایڈ شیرن نے مقبول ویڈیو گیم سیریز پوکیمون کے ساتھ تعاون کا اعلان کر دیاہے۔

رپورٹ کے مطابق ایڈ شیرن  پوکی مون کے ساتھ مل کر 'سیلیسیئل' کے نام سے ایک نیا گانا ریلیز کرنے والے ہیں۔ یہ گانا 29 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ 

ایڈ شیرن کا کہنا ہے کہ انہوں نے پوکی مون کے تعاون سے بنانے والےگانے کیلئے اپنے بازوں پر ایک ٹیٹو بھی بنوایا ہے۔ جس پر ان کا پسندیدہ  پوکیمون کریکٹر سکورلیٹل کو دیکھا جا سکتا ہے۔ 

 بہت سے لوگوں کی طرح جاپانی فرنچائز  پوکیمون کے ساتھ ان کا جنون پرائمری اسکول میں شروع ہوا، اور وہ 20 سال بعد بھی اس سے باہر نہیں نکل سکے۔

ایڈ شیرن کی جانب سے پوکیمون سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پوکیمون کارڈز کے ساتھ اپنا بچپن گزارا ہے جب میں 7 سال کا تھا تو مجھے پوکیمون کا شوق ہواتھا ۔ 

مجھے اپنی 8ویں سالگرہ کے موقع پر پوکیمون یلو کے ساتھ گیم بوائے کلر ملا میرے پاس اب بھی وہی گیم بوائے کلر ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایڈ شیرن نے پوکیمون کمپنی کے ساتھ کام کیا ہو۔نومبر 2021 میں بھی ایڈی شیریں نے ایک فارمنس دی تھی جو صرف پوکیمون گو ایپ کے ذریعے ہی دستیاب تھی۔

مزیدخبریں