بھارت میں شدید بارشیں، حادثات میں 36 افراد ہلاک

Sep 24, 2022 | 15:44 PM

ایک نیوز نیوز: بھارت کے شمالی علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے 36 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے 12 بجلی گرنے سے اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

ریاست اتر پردیش میں بارشوں کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، ٹریفک متاثر جبکہ نظامِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

 ریلیف کمشنررنویر پرساد نے کہا کہ شمالی ریاست اترپردیش میں بارشوں نے تباہی مچادی اور گھر بہہ جانے سے 24 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی حکام نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ 5 دنوں میں 39 افراد بجلی گرنے سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں مون سون کے موسم میں بجلی گرنے کے واقعات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ بھارت میں مون سون کا موسم جون سے شروع ہو کر ستمبر تک رہتا ہے۔ 

بارش کے باعث کئی علاقوں میں اسکول بند کردیے گئے اور نجی کمپنیوں کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں