ایک نیوز نیوز: پاکستان ریلوے کی جانب سے سیلاب کے باعث معطل کراچی تا پشاورٹرین سروس کو یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ سکھر سے کراچی تک ٹریک کے معائنے کے بعد کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کا مرمتی کام 24 گھنٹے کی شفٹ ڈیوٹیوں میں کیا جائے گا ۔ 29 ستمبر تک ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ 26 ستمبر سے یکم اکتوبر کی ٹکٹ کی بکنگ بھی شروع ہو جائے گی۔
واضح رہے سیلاب کے باعث 26 اگست سے کراچی آنے اور جانے والی ٹرینیں بند کر دی گئی ہیں ۔سیلابی پانی کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں ٹرین سروس کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔ریلوے حکام کی جانب سے سکھر میں سیلابی پانی کم ہونے کے بعد 10 ستمبر سے سکھر تک ٹرین آپریشن بحال کر دیا تھا۔