ٹرانس جینڈر بل:ایاز صادق کےخلاف مقدمہ کی درخواست دائر

Sep 24, 2022 | 13:36 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:سابق اسپیکر ایازصاد ق کیخلاف ٹرانس جینڈر بل کی منظوری کرانے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانس جینڈربل کی منظوری کرانے کے معاملے پر اسپیکر ایازصاد ق کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بل کی منظوری سےپہلےاسلامی نظریاتی کونسل کی رائےنہیں لی گئی۔

دائر درخواست میں کہا ہے کہ آئین پاکستان کےتحت اسلامی قوانین کےبرعکس کوئی بل منظورنہیں ہوسکتا ، سابق اسپیکر نے بل عجلت میں پاس کرانےکے لئے قواعد کو مدنظر نہیں رکھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ بل کی منظوری کرانے پر ایاز صادق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست پر سابق اسپیکرقومی اسمبلی ایازصاد ق کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر سماعت میں عدالت نے پولیس سے30ستمبرکوجواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں