بلاول بھٹو شادی کب کرینگے ؟  میڈیا کو بتادیا  

BILAWAL BHUTTO
کیپشن: BILAWAL BHUTTO
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: وزیرخارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہےکہ وہ شادی ضرورکریں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے بلاول ان دنوں نیو یارک میں موجود ہیں، اسی دوران ایک موقع پرمیڈیا نے لگے ہاتھوں ان سے شادی کاسوال بھی کرڈالا۔

اکیس ستمبر1988 کو جنم لینے والے بلاول بھٹوعمرکی 34 بہاریں دیکھ چکے ہیں اور ان کی شادی کا موجوع اکثرہی سوشل میڈیا پرزیربحث رہتا ہے۔

عرب نیوزنے اپنے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پرویڈیو شیئرکی جس میں غیرملکی صحافی کی جانب سے بلاول سے سوال کیا جارہا ہےکہ ، ’میرے پاکستانی دوست پوچھ رہے ہیں کیا آپ کا شادی کا کوئی ارادہ ہے؟ ۔“

جواب میں بلاول کا ردعمل فوری اور خاصا خوشگوار تھا۔ مُسکراتے ہوئے اس سوال کا جواب دینے والے بلاول یہ کہتے ہوئے آگے بڑھ گئے ، “ بالکل، میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے“۔صحافی نے فوراً سے پوچھا کہ وہ ایسا کب کریں گے ، جس پربلاول کا کہنا تھاکہ انہیں کوئی جلدی نہیں ہے۔

سال 2016 میں بھی بلاول کی شادی کے موضوع کا سوشل میڈیا پرکافی چرچا رہا جب انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ شادی اس سے کریں گے جو ان کی بہنوں کا دل جیتے گی لیکن ساتھ ہی یہ انتباہ بھی کیا تھا کہ یہ خاصا مشکل کام ہوگا۔

 لیکن  کئی ماہرین فلکیات یہ پیشگوئی کرچکے ہیں کہ سال 2022 بلاول بھٹوزرداری کی شادی کا سال ہوگا۔