ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہاتھی نے کیلے نہ دینے کی وجہ سے مہاوت کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی کے گاؤں میں ہاتھی اور مہاوت علاقے میں گشت کر رہے تھے۔ جہاں پر ہاتھی کو دیکھنے کیلئے مہاوت کو پیسے ملتے تھے۔
ایک ٹرک ڈرائیور نے ہاتھی کو کیلے دیے لیکن مہاوت کی جانب سے ڈرائیور سے کیلے لے کر اپنے بیگ میں ڈال لیے گئے جس پر ہاتھی طیش میں آگیا اور مہاوت کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 'ہیرا' نامی ہاتھی نے غصے میں پہلے مہاوت کو سونڈ سے اٹھایا اور پھر سڑک پر روند ڈالا۔ علاقہ مکینوں نے مہاوت کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گیا