ایک نیوز نیوز: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے طیاروں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ایک اور ایئربس 320 طیارہ شامل کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی آئی اے میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مزید ایک ایئر بس 320 طیارہ کو شامل کرلیا گیا ہے۔ پی آئی اے نے رواں سال 4 اے 320 طیارے ائیرلائن میں شامل کئے ہیں۔ جس میں سے تیسرا طیارہ شارجہ سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ چوتھا اور طیارہ چند روز میں وطن پہنچے گا۔ جس کے بعد پی آئی اے میں اے 320 طیاروں کی تعداد 14 تک پہنچ جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جدید طیاروں کا مقصد مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے ۔