عمران خان کو کمزور کرنے کے بعد ہی اسٹیبلشمنٹ انتخابات کرائے گی، رئیسانی

lashkari raisani
کیپشن: lashkari raisani
سورس: google

 ایک نیوز نیوز:سینئیر سیاستدان  لشکری رئیسانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت قابل برداشت نہیں اسٹیبلشمنٹ اسے کمزور کرکے انتخابات کرائے گی۔

 وائس آف جرمنی سے گفتگو کرتے ہوئے لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ  موجودہ حکومت اسٹیبلشمنٹ کے سہارے کھڑی ہے۔ جب سے یہ حکومت آئی ہے اس نے عوام کو کچھ نہیں دیا ہے۔ عمران خان عوام میں مقبول ہورہا ہے اور ایسے میں اسٹیبلمشنٹ کبھی بھی انتخابات ہونے نہیں دے گی کیونکہ وہ کسی بھی پاپولر لیڈر کو برداشت نہیں کر سکتے۔ آنے والے مہینوں میں پہلے عمران خان کو تھوڑا کمزور کیا جائے گا۔ پھر انتخابات ہوں گے۔

لشکری رئیسانی  کامزید کہنا تھا کہ  انتخابات سیلاب کی وجہ سے بھی ممکن نہیں ہیں۔ ایک تہائی سے زیادہ ملک ڈوبا ہوا ہے۔ سٹرکیں اور راستے تباہ ہیں۔ عوام بدحال ہیں۔ تو ایسے میں انتخابات اگلے برس ہی ہو سکیں گے۔ ان  کا دعویٰ تھا کہ عمران خان اس طرح شور کرتے رہیں گے۔ ملک میں سیاسی بے یقینی رہے گی۔ احتجاج اور مارچ ہوتے رہیں گے لیکن ملک اگلے برس تک ایسے ہی چلے گا اور انتخابات اگلے برس ہی ہوں گے۔