کراچی:میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات نے ہراساں کرنے پر ٹیچر کی پٹائی کردی

Sep 24, 2022 | 12:34 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:کراچی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات نے ہراساں کرنے پر ٹیچر کی پٹائی کردی۔

تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں نمبروں میں اضافے کے لئے دوستی اورتعلقات رکھنے کا مطالبہ کرنے کے والے استاد کی طالبات نے پٹائی کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں طالبات کو ہراساں کرنے والے لیکچرار کی چپل سے پٹائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ طلبا نے بھی لیکچرار کو تشدد بنایا۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کا موقف ہے کہ لیکچرار طویل عرصے سے نمبروں کے عوض طالبات کو ہراساں کرتے آرہے ہیں۔ طلبا اور طالبات نے لیکچرار کی برطرفی کے لئے مظاہرہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ مبینہ طور  پر جنسی ہراسگی کے الزامات پر طلبا و طالبات کی جانب سے جناح اسپتال کی مرکزی شاہراہ پر  احتجاج بھی کیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق طالبات کی جانب سے ایک استاد پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے پیش نظر  آج یونیورسٹی میں احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ 

طالبات کا الزام ہے کہ مرد ٹیچر نے کئی طالبات سے غیر اخلاقی گفتگو کی اور اسی وجہ سے طالبات کا بار  بار اسائمنٹ بھی ریجیکٹ کر دیتے ہیں۔

طلبا کا کہنا ہے کہ بی بی اے ہیلتھ کیئرکی طالبہ نے ٹیچر کے خلاف آواز اٹھائی تو اسے دھمکایا گیا اور کہا گیا کہ "میرے ساتھ تعاون کرو ورنہ فیل کردوں گا"،  متعلقہ ٹیچر نے بار بار ان کا اسائمنٹ ریجیکٹ کیا اور کہا کہ یہ ہر لڑکی کے ساتھ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں