ریٹائرمنٹ سے قبل آخری میچ ،راجر فیڈرر اور فیملی آبدیدہ

Sep 24, 2022 | 12:31 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوانے والے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے آخر کار ٹینس کو الوداع کہہ دیا  اور جاتے جاتے اپنی جذباتی تقریر سے اپنے خاندان اور مداحوں کو بھی اپنے ساتھ روتا چھوڑ گئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق آخری میچ کے بعد راجر فیڈر نے اپنے خاندان اور مداحوں کے ساتھ ایک جذباتی لمحہ گزارا جس میں وہ تقریر کے بعد آبدیدہ ہو گئے جس کو دیکھتے ٹینس اسٹار کی اہلیہ اور بچے بھی آبدیدہ ہو گئے۔  

راجر فیڈرر نے اپنے کیریئر کے آخری میچ میں رافیل نڈال کے ساتھ ڈبلز کھیلا۔ اس موقع پر راجر فیڈرر کے بچے اور ان کی اہلیہ میرکا بھی انکے ساتھ موجود تھے۔ میچ کے بعد انکی کورٹس کی طرف روانہ ہوئی جہاں انہوں نے فیڈرر کے ساتھ جذباتی وقت گزارا۔

انٹرویو کے دوران راجر فیڈرر نے اپنے کامیاب کیریئر پر اپنے خاندان کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان کی بیوی میرکا نے انہیں اس کامیاب کریئر کیلئے کتنی مدد کی۔ 

واضح رہے کہ راجر فیڈرر کو اپنے کیرئیر کے آخری میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فیڈر اور نڈال کی جوڑی ٹیم ورلڈ کے فرانسس ٹیافو اور جیک ساک کے خلاف ہار گئی۔ 

سابق عالمی نمبر ون کھلاڑی نے 2022 لیور کپ ٹورنا منٹ میں اپنے شاندار ٹینس کیریئر کو خیر آباد کہا۔ راجر فیڈرنے اپنے 20 سالہ کیرئر میں 20 بار گرینڈ سلیم چیمپیئن بنے اور اپنی متاثر کن کارکردگی سے پوری دنیا کے شائقین کے دل جیتے۔ 

مزیدخبریں