ناداں گرگئے سجدے میں ۔۔ بھارت کے بریلوی علما کا پی ایف آئی پر پابندی کا مطالبہ

Sep 24, 2022 | 12:18 PM

  ایک نیوز نیوز: بھارت کی آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو دہشت گرد جماعت قراردیتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے کہا  ہے کہ چھاپوں سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ایک  اسلامی بنیاد پرست تنظیم  ہے جو بھارتی ریاستوں میں فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث رہی ہے۔اس لیے میں تمام سنی، صوفی اور بریلوی مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس تنظیم سے کوئی تعلق نہ رکھیں۔

 بریلوی علما نے  بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا  ہےکہ ملک کے اتحاد اور سالمیت کے تحفظ کے لیے ایسی تنظیموں پر فوری پابندی عائد کی جائے۔ مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے دہشت گرد تنظیموں  کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے حکومتی کارروائی کی بھی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ ایسی تنظیموں پر پابندی لگانا ضروری ہے۔

 یادرہے مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی کا یہ بیان بھارت کی 15 ریاستوں میں پی ایف آئی-ایس ڈی پی آئی نیٹ ورک پر بیک وقت چھاپوں کے بعد این آئی اے کی جانب سے متعدد پی ایف آئی لیڈروں کو گرفتار کرنے کے بعد آیا ہے۔آپریشن میں کل  106 افراد  کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد کئی ریاستوں میں احتجاج ہوا تھا۔ 

مزیدخبریں