غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کروانے پر اسٹیٹ بینک کی نئی شرائط

Sep 24, 2022 | 11:52 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: 2 ہزار ڈالر یا اس کے برابر کی قیمت کی کوئی بھی غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت صارف کے ذاتی اکاؤنٹ سے ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے خرید و فروخت کے نئے قوانین بنائے گئے ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز سے 2 ہزار ڈالر کی خرید و فروخت اب صارف کے ذاتی اکاؤنٹ سے ہی ممکن ہو گی۔

 نئے قوانین کے مطابق ٹرانزیکشن کی رسید پر صارف کا شناختی کارڈ نمبر دستاویزمیں درج کیا جائے۔  ایکسچینج کمپنیز سے زرمبادلہ خرید و فروخت کی دیگر شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ہدایات پر عمل درآمد نا کرنے والوں کے خلاف  ریگولیٹری کارروائی کی جائے گی۔ ریگولیٹری نظام کو مضبوط بنانے کیلئے ایکسچینج کمپنیز کے ضوابط میں ترمیم کی گئی ہے۔ نئے قواعد و ضوابط فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

مزیدخبریں