شہباز گل کے بیان کیخلاف سماعت 30 ستمبر تک ملتوی

شہباز گل کے بیان کیخلاف سماعت 30 ستمبر تک ملتوی
کیپشن: شہباز گل کے بیان کیخلاف سماعت 30 ستمبر تک ملتوی

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے بیان کے خلاف سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے بیان کے خلاف سماعت کے موقع پر شہباز گل کی جانب سے ان کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تاہم سیشن جج اسلام آباد کامران بشارت مفتی کی رخصت کے باعث سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

اب 30 ستمبر کو سماعت میں فیصلہ ہوگا کہ شہباز گل کیس کا ٹرائل کون کرے گا۔

واضح رہے کہ بغاوت کے مقدمے میں گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی تھی۔

عدالت نے بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل کورہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے شہباز گل کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔