گندم سستی ہونے پر آٹے کی قیمتیں بھی کم ہونے لگیں

گندم, سستی, آٹے , قیمتیں, کراچی , فلورملز , پنجاب
کیپشن: آٹے کی قیمتیں کم(فائل فوٹو)

ایک نیوز نیوز:مہنگائی سے پریشان عوام کےلئے خوشخبری، ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث آٹا کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی۔

ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث نجی آٹا کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی  جبکہ محکمہ خوراک پنجاب نے فلورملز کے یومیہ گندم کوٹہ میں10 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد آج سے پنجاب میں سرکاری آٹا کی تیاری اور سپلائی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

گزشتہ روز کراچی میں آٹا قیمت میں4 روپے فی کلو کمی کے بعد قیمت106 روپے سے کم ہو کر 102 روپے ہو گئی۔ لاہور میں 15 کلو آٹا تھیلا کی قیمت میں60 روپے کمی ہوئی ہے ۔