ایک نیوز نیوز: ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد عبدالقدیر کی ان کے گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد آباد پولیس میں گریڈ 19 کے آفیسر بھی تھے۔ عبدالقدیر کی لاش تھانہ کھنہ کے علاقہ میں انکے مارگلہ ٹاؤن میں واقع گھر سے ملی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈائریکٹر سیف سٹی ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالقدیر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتی ہے۔ سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ عبدالقدیر کے کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کریں۔