ملک بھرمیں سات سوسی این جی اسٹیشنز بند،رپورٹ جاری

Sep 24, 2022 | 10:33 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ریگولیٹڈ پیٹرولیم انڈسٹری رپورٹ 21-2020 جاری کردی۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق  آئل سیکٹر میں 21-2020 میں خام تیل کی درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے 27.82 فیصد اضافہ ہوا جب کہ  تیل کی تیار مصنوعات کی درآمد میں 23.70 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 21-2020 میں پیٹرولیم مصنوعات کا استعمال 12.95 فیصد اضافے سے 19.92 ملین ٹن رہا، اسی طرح 21-2020 میں پی ایس او کا مارکیٹ شیئر 3 فیصد اضافے سے 47 فیصد رہا۔

اوگرا ترجمان کا کہنا تھا کہ مالی سال 21-2020 میں قدرتی گیس کی مقامی پیداوار 6 فیصد کمی سے 2006 ایم ایم سی ایف ڈی رہی  21-2020 کے اختتام تک پاکستان میں قدرتی گیس کے صارفین کی تعداد 10.62 ملین ہوگئی۔اس کے علاوہ ملک میں سات سو سی این جی اسٹیشنز بند ہو گئے۔

مالی سال 21-2020 میں گیس سپلائی میں سندھ کا شیئر 45 فیصد سے کم ہو کر 40 فیصد رہ گیا، خیبر پختونخوا کے شیئر میں 13 سے 12 فیصد کمی واقع ہوئی، بلوچستان اور پنجاب کا شیئر بالترتیب 11 فیصد اور 3 فیصد پر برقرار رہا ہے۔

مزیدخبریں