ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اہل خانہ کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر کہ خانہ کعبہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔
سابق آل راؤنڈر نے لکھا، "الحمد اللہ میں نے فیملی کے ساتھ عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اللہ اسے قبول فرمائے آمین۔ اللہ تمام مسلمانوں کو زندگی میں ایک بار زمین کی سب سے خوبصورت اور بابرکت جگہ کی زیارت کرنے کی توفیق عطا فرمائے،"
Alham du Lillah blessed to perform Umrah with family. May Allah accept it Aameen ????????????????????????. May Allah bless all muslims to visit once in life to the most beautiful & blessed place on earth #Makkah pic.twitter.com/17hJLcnYPk
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 23, 2022
واضح رہے کہ محمد حفیظ نے پاکستان کی جانب سے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے بعد رواں سال کے اوائل میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔