اجے دیوگن کے حوالے سےتبو نے بڑا انکشاف کر دیا

Sep 24, 2022 | 09:52 AM

ایک نیوز نیوز: بھارت کی معروف اداکارہ تبو نے اجے دیوگن کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئےچونکا دینے والا انکشاف  کردیا۔

اداکارہ تبو نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اداکار اجے دیوگن جب ایک ہدایتکار کے روپ میں ہوتا ہے تو وہ مسکراتا نہیں ہے، بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اجے دیوگن بطور اداکار تو ایک تفریحی پسند شخص ہیں تاہم جب وہ بطور ہدایت کار فلم کے سیٹ پر ہوتے ہیں تو وہ’’سپر سنجیدہ‘‘ ہوتے ہیں۔

تبو  نے بتایا کہ اجے کام میں اتنا مگن ہوتے ہیں کہ اگر کوئی اُن کے قریب سے گزر بھی جائے تو وہ بے خبر ہی رہتے ہیں اور یہ وجہ ان کی ہدایت کاری میں سنجیدگی کو ظاہر بھی کرتی ہے،کام میں اتنا مگن شخص میں نے زندگی میں نہیں دیکھا۔

خیال رہے کہ اجے دیوگن اور تبو کی جوڑی بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑیوں میں سے ایک رہی ہے اور اس جوڑی کو شائقین آج بھی بے حد پسند کرتے ہیں،یہ ہٹ جوڑی اس بار فلم ’’بھولا‘‘ میں یکجا ہوئی ہے ، فلم کو اجے دیوگن نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسی سبب تبو کو اجے کی شخصیت میں بطور اداکار اور ہدایت کار فرق سمجھنے کا موقع بھی ملا، فلم کی شوٹنگ تو مکمل ہوچکی ہے تاہم اس کی ریلیز سے متعلق ابھی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ۔

مزیدخبریں