پنجاب: بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

پنجاب: بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
کیپشن: Punjab: A massive shake-up in the bureaucracy(file photo)

ایک نیوز نیوز: پنجاب میں بیوروکریسی کے تقرروتبادلوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد شعیب خان جدون کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ سابق ڈی سی لاہورمدثر ریاض ملک کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ ڈی سی بھکر خرم شہزاد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ڈی سی ناروال شاہد فرید کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ کیپٹن (ر) شعیب علی کو ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کردیا گیا ہے۔ 

کیپٹن (ر) اکرام الحق کو ڈی جی لینڈ ریکارڈ اورخضر حیات کو پروجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ تعینات کیا گیا ہے، اسی طرح محمد طلحہ سعید کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چنیوٹ تعینات کیا گیا ہے۔