سال کا دوسرا سورج گرہن کب ہوگا ؟؟اہم خبر

Sep 24, 2022 | 00:26 AM

ایک نیوز نیوز: رواں سال کا دوسراسورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگاجو پاکستان کےعلاوہ یورپ، ایشیا کے مغربی حصے، شمالی افریقا اور مشرق وسطیٰ میں بھی دیکھا جائے گا۔
ماہر فلکیات کے مطابق سورج گرہن 3 بج کر 57 منٹ سے 5 بج کر 56 منٹ تک رہے گا، شام 5 بجکر 1 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہوگا، غروب آفتاب سے قبل گرہن امریکہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ماہرفلکیات عالمی وقت کے مطابق سب سے پہلے آئس لینڈ، آخرمیں انڈیا میں دیکھا جائے گا، سال کا پہلا جزوی سورج گرہن جنوبی بحرالکاہل،جنوبی امریکہ میں دیکھا گیا، جزوی گرہن کے دوران بھی سورج کو براہ راست دیکھنا غیرمحفوظ ہے، اگلا سورج گرہن 20 اپریل 2023 کو ہوگا۔

مزیدخبریں