اسرائیل میں برطانوی سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے پر غور

Sep 24, 2022 | 00:05 AM

ایک نیوز نیوز: برطانیہ اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے پر غور کررہا ہے ۔
برطانوی اخبار کے مطابق برطانیہ کی نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ وزیراعظم لز ٹرس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی ۔ملاقات میں برطانوی وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی حکومت اسرائیل میں برطانوی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ایک ٹویٹ کیا اور ٹویٹ میں لکھا کہ برطانوی وزیراعظم لز ٹرس اسرائیل دوست ہیں۔ برطانوی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے لیے غور کرنے پر ان کا شکر گزار ہوں۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے 1967 کو یروشلم کے مشرقی حصے پر قبضہ کیا تھا اور اسے اپنا دارالحکومت قرار دیتا ہے تاہم عالمی سطح پر اسے کبھی تسلیم نہیں کیا گیا اور ہمیشہ سے یہ متنازع معاملہ رہا۔اسی لئے اسرائیل میں تقریباً تمام ہی ممالک کے سفارت خانے تل ابیب میں ہیں تاہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر 2017 میں امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرکے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا۔

مزیدخبریں