حکومت میٹرو بس منصوبہ سے بیزار ہو گئی

حکومت میٹرو بس منصوبہ سے بیزار ہو گئی
لاہور(ایک نیوز نیوز) کیا حکومت میٹرو بس منصوبہ سے بیزار ہو گئی؟ انفراسٹرکچر زبوں حالی کا شکار، میٹرو سٹیشنز پر نصب مشینری غیر فعال۔

تفصیل کے مطابق میٹرو سٹیشنز پر برقی زینے خراب، ٹکٹ مشین غیر فعال، سٹیشنز کی چھتیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں۔ علاوہ ازیں بیریئرز ٹوکن سے کھولنے کے بجائے بند کر دیئے گئے۔ ٹریک اور ممبر گورننگ باڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سعدیہ سہیل رانا اس سلسلے میں کہتی ہیں کچھ ہی دنوں میں میٹرو بس کے ٹریک پر نئی بسیں نظر آئیں گی، سٹیشنز کی مرمت کا کام بھی کروایا جائے گا۔ لاہور میں میٹرو سٹیشنز پر برقی زینے خراب، ٹکٹ مشین غیر فعال، سٹیشنز کی چھتیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں۔ علاوہ ازیں بیریئرز ٹوکن سے کھولنے کے بجائے بند کر دیئے گئے ہیں۔