پھل اور سبزیوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

پھل اور سبزیوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی
(ایک نیوز نیوز) شہریوں کو مہنگائی سے چھٹکارہ نہ مل سکا۔سرکاری نرخ ناموں میں 5سبزیوں اور 4 پھل مہنگے کر دیے گئے۔ دکاندار پھل اور سبزیاں من مانی قیمتوں پر فروخت کرنے لگے۔ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے نئے نرخ نامے جاری کئے گئے ہیں.

جن میں پانچ سبزیاں اور پھل مہنگے کئے گئے ہیں۔ لہسن کی قیمت 5 روپے اضافہ کے بعد 215سے بڑھا کر 220 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں لہسن 340روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے،بیگن میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بیگن 60روپے، شملہ مرچ 260 روپے،پھلیاں 109 روپے اور بھنڈی 78 روپے جبکہ اگر پھلوں کی بات کی جائے تو سیب 100،ناشپاتی 81،آڑو 200 تھ فروخت کی جارہی ہے۔ تمام سبزیاں اور پھل سرکاری نرخ کی بجائے شہریوں کو زیادہ قیمتوں میں فروخت کئے جارہے ہیں۔