ایک نیوز:میانوالی میں پولیس سے مقابلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق میانوالی کے پہاڑی علاقے ملاخیل میں 10 سے 15 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی اطلاع ملنے پر پولیس فورس علاقے میں پہنچ گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی قیادت میں آپریشن کیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارےگئے۔