ایف بی آر نے انکم ٹیکس قواعد 2002 میں اہم ترامیم کردیں  

Oct 24, 2024 | 22:08 PM

 ایک نیوز:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس قواعد 2002 میں اہم ترامیم کردیں  گئیں ۔  

 ایف بی آر کےمطابق  نئی ترامیم کے تحت اب ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا ،یہ ترامیم 18 اکتوبر 2024 کو ایک ایس آر او کے تحت کی گئی ہیں ،ترامیم انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 237 کے تحت کی گئی ہیں ،ٹیکس سال 2024 کا گوشوارہ مقررہ مدت میں جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کو فوری طور پر ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا ،مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے جمع کرانے پر ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہونے کے لئے سرچارج ادا کرنا ہوگا ۔  

ایف بی آر  کا کہنا ہے کہ یہ ترامیم ایف بی آر آپریشنز کی شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی عکاسی کرتی ہیں ،ایف بی آر ٹیکس دہندگان اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

مزیدخبریں