حکومت نے مک مکا کر 26ویں  آئینی ترمیم منظور کروا لی،حافظ نعیم الرحمان  

Oct 24, 2024 | 17:50 PM

ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے مک مکا کر 26ویں آئینی ترمیم منظور کروا لی  ہے۔  

 تفصیلات کےمطابق  میڈیا سے گفتگو کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا پاکستان میں بدقسمتی سے قانون پر عمل کرنے کے بجائے سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو قیدی بنایا جاتا ہے، پاکستان میں سیاسی قیدیوں کو رہا ہونا  چاہئے، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ سیاسی قیدی رہا ہو جائیں جسے ہم اچھا سمجھیں گے ۔ 

انہوں نے کہا 26ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی والوں کو شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ کسی کے جال میں نہ آئیں، پی ٹی آئی کے لوگ فضل الرحمن سے مل کر اتفاق کرتے رہے اگر مخالفت کی تو اتفاق کیوں کررہے تھے تو اس سے معاملہ مشکوک ہوا،حکومت نے مک مکا کر 26ویں آئینی ترمیم منظور کروا لی، جو پارٹیاں جنہیں فارم 47پر سٹینڈ لینا چاہیے تھا انہوں نے سٹینڈ نہیں لیا، 26ویں آئینی ترمیم پر جو لوگوں کی خریدو فروخت میں شریک رہے ان کا نام تاریخ میں نام اچھے لفظوں سے نہیں لیاجائے گا۔ 

امیر جماعت اسلامی کا  مزید کہنا تھا چھبیسویں آئینی ترمیم سے عدلیہ پر قبضہ کیاگیا، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ چھبیسویں آئینی ترمیم پر عدلیہ سے رجوع کریں گے، پی ڈی ایم نے آئینی ترمیم کرکے اچھا نہیں کیا،پی ٹی آئی نے کمیٹی میں نام کیوں دئیے نام دے کر شرکت نہ کرنا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے ۔   

مزیدخبریں