مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر کل ملک میں یوم تشکر منانے کا اعلان 

Oct 24, 2024 | 16:45 PM

ایک نیوز:جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا ۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق قوم اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لائے کہ آئین میں اسلامی دفعات کو مزید تحفظ ملا ،مساجد مدارس میں نوافل اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے ۔
اسلم غوری کا کہنا تھا کہ آئمہ و خطباء حضرات سود کی حرمت بارے عوام کو آگاہی دیں ، آئین میں اسلام اور جمہوریت کے دفاع کے حوالے سے جے یو آئی کردار کو اجاگر کیا جائے ،اسلام اور جمہوریت کے دفاع کوفریضہ سمجھ کر میدان عمل میں موجود ہے ۔    

مزیدخبریں