لارنس بشنوئی کا نام لیکر سلمان خان کو دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار 

Oct 24, 2024 | 14:49 PM

ویب ڈیسک:گینگسٹرلارنس بشنوئی کا نام لے کر سلمان خان کو دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو جمشیدپور سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزم گینگسٹر لارنس بشنوئی کا نام لے کر بالی وڈ اداکار کو دھمکاتا تھا اور اس نے سلمان خان سے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ممبئی ٹریفک پولیس کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی تھی۔

مزیدخبریں