پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانا ہماراپختہ عزم ہے:شہباز شریف

پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانا ہماراپختہ عزم ہے:شہباز شریف
کیپشن: It is our firm commitment to make Pakistan a polio-free country: Shahbaz Sharif

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کا پولیو کے دن کے موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانا ہماراپختہ عزم ہے،آج یہاں پولیو سے آگاہی کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،جلد پاکستان پولیو وائرس سے مکمل طور پر پاک ہوگا، پاکستان کے ہیروز نے پولیو کی جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ شہدا نے انتہائی مشکل حالات میں پولیو مہم میں فرائض کی ادائیگی کی،ہم نے ملکر پولیو جیسے چیلنج کو شکست دینی ہے۔