سونے کی قیمت میں تاریخ کی بڑی کمی 

Oct 24, 2024 | 12:35 PM

ایک نیوز:صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سونا 2 لاکھ 83 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 1971 روپے کی کمی ہوئی ہے،10گرام سونا 2 لاکھ 42 ہزار 713 روپے کا ہوگیا ،عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کی کمی سے 2734 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی ہے۔    

گزشتہ روز  سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا  تھا،صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو ا تھا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا تھا،سونا 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا تھا ،10گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے پر پہنچ گیا  تھا۔

مزیدخبریں