پاکستان میں جاری منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہے:ڈونلڈ بلوم

Oct 24, 2024 | 11:51 AM

ایک نیوز:امریکی سفیر برائے پاکستان ڈونلڈ بلوم کی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اگلے سال میں مزید 20سے زائد ایکسرے مشین مہیا کریں گے ، پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت سے متعلق کام کر رہے ہیں ، پاکستان میں طبی عملے کی تربیت کے لیے کئی پروگرام جاری ہیں ،ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان میں کافی کام کر رہےہیں ، پاکستان میں جاری منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہے۔
ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد صحت کے کافی مسائل سامنے آئے،پولیو کا خاتمہ اہم چیلنج ہے ، پاکستان میں پولیو کے کیس ابھی تک سامنے آ رہے ہیں ، پاکستانی حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے بھر پور کام کر رہی ہے۔

مزیدخبریں