ایک نیوز:پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےپولیو کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پولیو ایک عالمی سطح کا چیلنج ہے، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، پولیو پاکستان میں بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی تاریخی جدوجہد کا آغاز شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کیا تھا،واں سال سامنے آنے والے نئے کیسز کے پیش نظر تازہ عزم کی ضرورت ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹونے اپنی حکومت میں سخت مخالفت کے باوجود انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا، پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بصیرت انگیز قیادت کے تحت شروع کی گئی تھی۔
بلاول نے کہا کہ شہید بی بی نے قوم کے بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے جرات مندانہ اقدامات کیے، شہید بی بی نے سب سے پہلے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو پولیو ویکسین پلائی،بی بی آصفہ بھٹو پاکستان میں پولیو سے بچاوَ کی ویکسین حاصل کرنے والی پہلی بچی تھیں،اس تاریخی لمحے نے پاکستان کے پولیو کے خاتمے کے عزم کو مضبوط کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا حدف ایک پولیو فری پاکستان ہے، پولیو ورکرز کی حفاظت و حمایت ہماری تر جیحا ت میں شامل ہونی چاہیے تاکہ وہ اپنا اہم کام جاری رکھ سکیں، پولیو کا خاتمہ نہ صرف ایک عوامی صحت کی ترجیح ہے بلکہ معاشرتی انصاف اور مساوات کا بھی معاملہ ہے۔
پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئےپرعزم ہیں:بلاول بھٹو
Oct 24, 2024 | 11:26 AM