سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئےوزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کریک ڈاؤن کا آغاز

سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئےوزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کریک ڈاؤن کا آغاز
کیپشن: A crackdown has been launched on the directives of the Chief Minister to control smog

ایک نیوز:لاہور میں سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر آج سے پولیس اور ٹریفک وارڈنزوسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کرینگے ۔
کریک ڈاؤن کےلئے پولیس ٹریفک وارڈنز اور محکمہ ماحولیات اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی 11 مشترکہ ٹیمیں کام کرینگی، مشترکہ ٹیمیں مانگا منڈی، کرتار بند، نوناریاں، سگیاں، گجومتہ، ٹھوکر نیاز بیگ پر کر یک ڈاؤن کریں گی، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں بغیر ترپال، پانی و دیگر حفاظتی اقدامات کے بغیر ٹریکٹر ٹرالی چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کارر و ا ئیاں کریں گے،سوشل میڈیا پر موصول ہونے پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز پر بھی کریک ڈاؤن کیا جائےگا، انسدادِ تجاوزات کیمپس کو مزید متحرک اور فعال کرنے کا بھی حکم، رواں سال ماحول آلودہ کرنے والی 25 ہزار سے زائد گاڑیوں کو دو،دو ہزار کے چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔
انتہائی خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی 6386 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کرائی گئیں، ریت،مٹی اور دیگر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 24 ہزار 980 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے،سکول و کالجز،بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں 2000 سے زائد آگاہی لیکچرز بھی دئیے گئے، آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی چالاننگ کا آغازکیا گیا ہے،4ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری ہوئے۔