سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،9خوارجی ہلاک

Oct 24, 2024 | 10:16 AM

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ،کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے کارروائی میں 9 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کیے۔
مارے جانے والے خارجیوں میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ سید محمد عرف قریشی استاد بھی جہنم واصل ہوئے، آپریشن کےدوران ہتھیار،گولیاں اوردھماکہ خیزموادبرآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خارجی سیکیورٹی فورسزپرحملوں اوربےگناہ شہریوں کےقتل میں ملوث تھے، علاقےمیں ممکنہ خارجیوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔

مزیدخبریں