پنڈی ٹیسٹ:انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 267رنز بنا کر آئوٹ

Oct 24, 2024 | 15:28 PM

ایک نیوز:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 267 رنز پر پویلین لوٹ گئی،سپنر ساجد خان نے 6 جب کہ نعمان علی نے 3اور زاہد نے ایک  کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جیمی سمتھ نے 7  چھکوں اور  4 چوکوں کی مدد سے 91رنز   انگلینڈ کی جانب سے بن ڈکٹ نے 52جبکہ گس ایتکنسن نے 39رنز بناے زیک کوراولے 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے, پیری بروک اور جے روٹ پانچ پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ریحان احمد  9رنز بنا کر آؤٹ ہوئے, جیک لیچ نے سولہ رنز بنائے کپتان بین سٹوک 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اولی پوپ صرف تین رنز بنا سکے.

اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں مہمان انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے،تیسرا ٹیسٹ میچ 10 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو ا ،قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود جبکہ انگلینڈ ٹیم کی قیادت بین سٹروک کررہے ہیں۔
 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 28 اکتوبر تک جاری رہے گا، میچ سیکورٹی پر راولپنڈی پولیس کے 3200 جبکہ ٹریفک کے 370 اہلکار تعینات رہیں گے۔    

مزیدخبریں