پنڈی ٹیسٹ:انگلش بیٹرز بے بس،آدھی ٹیم آؤٹ

پنڈی ٹیسٹ:انگلش بیٹرز بے بس،آدھی ٹیم آؤٹ
کیپشن: Pindi Test: English batsmen helpless, half team out

ایک نیوز:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی آدھی ٹیم110رنز پر پویلین لوٹ گئی،سپنر ساجد خان نے تین جب کہ نعمان علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں مہمان انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے،تیسرا ٹیسٹ میچ 10 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو ا ،قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود جبکہ انگلینڈ ٹیم کی قیادت بین سٹروک کررہے ہیں۔
 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 28 اکتوبر تک جاری رہے گا، میچ سیکورٹی پر راولپنڈی پولیس کے 3200 جبکہ ٹریفک کے 370 اہلکار تعینات رہیں گے۔