ایم ڈی آئی ایم ایف سے وزرائے خزانہ، مالیاتی اداروں کے سربراہان کی ملاقات

ایم ڈی آئی ایم ایف سے وزرائے خزانہ، مالیاتی اداروں کے سربراہان کی ملاقات
کیپشن: Meeting of Finance Ministers, Heads of Financial Institutions with MDIMF

ایک نیوز:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےواشنگٹن میں آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف امداد کی فراہمی کے فریم ورک میں سماجی تحفظ کے اقدامات کو شامل کرے، آئی ایم ایف ماحولیاتی استحکام کیلئے امداد کی فراہمی کو مزید بڑھائے،ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک کی امداد کیلئے قرضوں کی ادائیگی کو آسان کیا جائے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ رعایتی قرضہ جات کی فراہمی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے ، ملکی قرضوں اور قرضوں کی ری سٹرکچرنگ جیسے پیچیدہ معاملات حل کرنا خوش آئند ہے،کم آمدنی کے حامل ممالک کیلئے قرضوں کے فریم ورک میں نئے ابھرتے ہوئے چیلنجز درپیش ہیں۔
بعد ازاں واشنگٹن میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلامی تجارتی مالیاتی کارپوریشن کے وفد سے بھی ملاقات کی،اسلامک ٹریڈ کے سی ای او انجینئر ہانی سالم سنبول بھی ملاقات میں موجود تھے،اسلامک ٹریڈ فنانسنگ کارپوریشن پاکستان کو 3ارب ڈالر کا قرضہ فراہم کریگا،قرض کی رقم آئندہ 3سال میں فراہم کی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالر کی کموڈٹی فنانسنگ کو سراہا،پہلے مرحلے میں 27کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان کو فراہم کی جائے گی،وزیر خزانہ نے اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ڈوئچے بینک کی ٹیم نے ملاقات کی،ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔