آرمی چیف کاآپریشنل ائیر بیس کا دورہ،کثیر الملکی فوجی مشقوں انڈس شیلڈکا مشاہدہ 

Oct 24, 2024 | 09:26 AM

ایک نیوز: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےپاک فضائیہ کی آپریشنل ائیر بیس کا دورہ کیا،دورے کے دوران آرمی چیف نے کثیر الملکی فوجی مشقوں انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کیا ۔
آرمی چیف کے آپریشنل ائیر بیس پہنچنے پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے استقبال کیا ،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی ا س موقع پر موجود تھے، انڈس شیلڈ علاقے کی سب سے بڑی فوجی مشقیں ہیں ان مشقوں میں 24 ممالک کی فضائیہ حصہ لے رہی ہے۔    
مشق میں 24 معزز فضائی افواج کے دستے شرکت کررہے ہیں ،مشق کا نعرہ ہے "جب ایک ساتھ ہوں تو مضبوط۔" آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور اپ گریڈیشن پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے مشقوں کے آپریشنز، مختلف پہلوؤں اور ٹیکنالوجیز کے ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔    

آرمی چیف کو سیکیورٹی چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کیلئے پاک فضائیہ کی جدت پسندی کی کوششوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ,مشق کے دوران پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے دلکش فضائی کرتب دکھائے, آرمی چیف کی فضائی عملے سے بھی بات چیت ، فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اہلکاروں کے عزم کو سراہا.

 آرمی چیف نے انٹر سروسز تعاون کے اہم کردار پر زور   دیا,  آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انٹر سروسز  تعاون کسی بھی آپریشنل کامیابی کے حصول کے لیے ضروری ہے، پاک فضائیہ کے سربراہ کا آرمی چیف کے دورے پر ان سے اظہار تشکر۔

مزیدخبریں