پاکستان کی ترکیہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت اور  اظہار افسوس 

پاکستان کی ترکیہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت اور  اظہار افسوس 
کیپشن: Pakistan condemns terrorist attack in Turkey and expresses regret

ویب ڈیسک: پاکستان نے ترکیہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان انقرہ میں بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ 

ترجمان نے کہا ترکیہ میں حملے کے نتیجے میں کئی افراد کی جان چلی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا زخمیوں کی جلد صحتیابی  کیلئے  دعاگو ہیں۔

انھوں نے مزید کہا پاکستانی حکومت دہشتگردی  کیخلاف  ترکیہ کی کاوشوں کو سراہتی ہے، یقین ہے  کہ ترکیہ کے بہادر عوام اپنے حوصلوں سے دہشتگردی کو شکست دیں گے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں فضائی اور دفاعی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں دہشتگرد حملے اور فائرنگ سے 4 شہری جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔