ایک نیوز :نز ہاپکنز یونیورسٹی نے آغا خان یونیورسٹی میڈیکل کالج کے ڈین اور سابق طالب علم آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر عادل حیدر کو ممتاز ایلمنس ایوارڈ سے نوازا ہے۔
یہ ممتاز اعزاز ٹراما کے تفاوت کی تحقیق میں ان کے غیر معمولی کام اور 2022 میں پاکستان کو لپیٹ میں لینے والے تباہ کن سیلاب کے دوران ان کی غیر معمولی قیادت کو تسلیم کرتا ہے۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر عادل حیدر، ڈین،آغا خان یونیورسٹی میڈیکل کالج نے کہا کہ ایسے قابل فخر موقع پرآغا خان یونیورسٹی کی نمائندگی کرنے اور پاکستان میں کیے جانے والے موثر کام کونمایاں کرنا اعزاز کی بات ہے۔ یقیناً پاکستان و امریکہ میں موجوہماری قابل ٹیموں کے بغیریہ قطعی ممکن نہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ ہمارے عملے، ٹرینیز اور فیکلٹی کی طرف سے کی گئی انتھک محنت کا ثبوت ہے جس کا حصہ بننے کے لیے میں بہت مشکور ہوں اور میں ان کے ساتھ مزید کام جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔ یہ باوقار اعتراف نہ صرف ڈاکٹر عادل حیدر کی غیر معمولی پیشہ ورانہ کامیابیوں کو اجاگر کرتا ہے بلکہ آغا خان یونیورسٹی کے طب اور ہیلتھ کئیر کے شعبوں میں اچھے رہنماؤں کی پرورش کے لیے غیر متزلزل عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
ڈاکٹر عادل حیدر کا سفر 1998 میں آغا خان یونیورسٹی (AKU) سے گریجویشن سے لے کر طبی دنیا میں ایک فکری رہنما کے طور پر ان کی موجودہ حیثیت تک بہت متاثر کن ہے۔ اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے طب کے شعبے میں مستقل طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ساتھ ہی ساتھ معیاری صحت کی دیکھ بھال اور پسماندہ کمیونٹیز کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لئے اقدامات بھی کئے۔
آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر نے امریکی ایوارڈ حاصل کرلیا
Oct 24, 2023 | 23:29 PM