غزہ میں غذائی قلت سنگین،عوام کیلئے روٹی خریدنا بھی مشکل  

غزہ میں غذائی قلت سنگین،عوام کیلئے روٹی خریدنا بھی مشکل  
کیپشن: Food shortage in Gaza is serious, it is difficult for the people to buy bread

ایک نیوز :مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے بعد غذائی قلت سنگین ہو گئی ہے اور رہائشیوں کے لیے روٹی خریدنا بھی انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بجلی کی بندش اور ضروری سامان کی کمی نے غزہ کی پٹی میں بیکریوں کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، جو بیکریاں کھلی ہیں ان کے باہر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔

رفح میں ایک بیکری کے باہر قطار میں کھڑے سامی جودہ نےبتایا کہ کئی بیکریاں ایندھن، گیس اور بجلی کی کمی کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں ۔ یہاں بہت زیادہ بھیڑ ہو گئی ہے،  لوگ فجر سے پہلے سے صبح 11 بجے تک روٹی کے انتظار میں کھڑے ہیں،جو یہاں دستیاب ہے ،میرے گھر کی ضرورت اس سے کہیں زیادہ ہے ۔